ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوتھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی۔علاقہ سپین خاورئ میں چھاپہ مار کاروائی کیدوران بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 5 کلو گرام سے زائد چرس برامد۔پولیس نے ملزم کوتھانہ سٹی منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ضلعی پولیس سربراہ ہنگو آصف بہادر کی ڈرگز مافیا زکیخلاف جاری احکامات کی روشنی میں اور خفیہ اطلاع پر کار روائی کرتے ہوئے سٹی پولیس نے ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی ثواب علی خان کی قیادت میں علاقہ سپین خاوری میں چھاپہ مار کاروائی کیدوران بدنام زمانہ اور عادی منشیات ڈیلر میراکبر عرف میروولدمیردل اکبر کوگرفتارکرکیان کے قبضے سے5500گرام چرس برامدکرلی۔پولیس نے گرفتارملزم کو تھانہ سٹی منتقل کرکے پولیس کی مدعیت میں 9D CNSA کیتحت مقدمہ درج کرلیا۔ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیاہے۔