پشاور (مانند نیوز ڈیسک) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند سیلاب زدگان کی مددکیلئے امدادی ٹیم کے ساتھ چارسدہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ضلع چارسدہ  اورقریبی  علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں متاثرین سیلاب میں راشن اور ادویات کی تقسیم جاری ہے، ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہرطرف  انسانیت سسک رہی ہے بھوک، افلاس، غربت اور بیماریوں نے پنجے گاڑھ لئے ہیں مخیر حضرات آگے بڑھ کرسیلاب زدگان کی مددکریں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ان بھائیوں کا دست و بازو بنیں بدحالی کا شکار یہ لوگ اپنے بھائیوں کی طرف سے فوری امدادکے منتظر ہیں ملک میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور اس کے ساتھ آنے والے سیلاب نے کئی علاقوں میں معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے