صوابی (مانند نیوز ڈیسک) دہ حق آواز صوابی کاسیلاب متاثر ین کے لیے صوابی امن چوک میں کیمپ۔ عوام سے عطیات کی اپیل۔ بازار کے دکانداروں کا دل کھول کر عطیات دینے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ملک اور صوبے میں سیلاب کی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے دہ حق آواز صوابی نے پہلے سے ترتیب شدہ تمام سرگرمیوں معطلی کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ شب دہ حق آواز کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت احسان الحق بام خیلوی ہوا جس میں مرکزی کابینہ اور تحصیل صدور نے شرکت کی اجلاس میں دہ حق آواز اور جاگ جہانگیرہ کے نمائندوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال پر دہ حق آواز کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی کیونکہ جہانگیرہ کے یہ ساتھی دریائے کابل کے کنارے رہائشی رکھتے ہیں۔ دہ حق آواز جہانگیرہ کے نمائندوں نے اپنی بریفنگ موجودہ اور متوقع خطرناک صورتحال کے بارے میں دہ حق آواز کی کابینہ کو آگاہ کیا جس کی وجہ سے دہ حق آواز کی کابینہ نے متفقہ طور پر تمام شیڈولڈ سرگرمیوں کو معطل کر کے ریلیف سرگرمیوں میں میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور فوری طور پر صوابی امن چوک میں ایک کیمپ لگایا دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئےاحسان الحق بام خیلوی۔ گوہر علی وسلام الحق آف شاہ منصور۔ شمس کڈی وال۔ عمر خان صوابی وال۔ فضل رحیم یوسفزئی۔ حاجی اسرار آف شیوہ اڈا۔ رحمت اللہ آف ٹوپی۔ عبد الغنی آف شاہ بھادر بانڈ۔ محمد داؤد خان جیل آف گاڑ۔ روشن خان آف کلابٹ۔ سیف اللہ آف صوابی اورجہانزیب راشد نےکہا کہ ہم نے صرف رضائے الہی کے لیے یہ کیمپ کھولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج دکھ اور پریشانی کے اس عالم میں ہم نے اپنے بے بس مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کی تو یاد رکھیں کہ کل اگر ہم صوابی والوں پر کوئی مصیبت آجاتی ہے تو یاد رکھیں ہمارے لیے یہ انسان سہارا بنینگےانہوں نے مذید کہاکہ ہم کو اس سے غرض نہیں کہ آپ ہر صورت ہمیں اپنی عطیات دیں آپ کسی بھی کو دے سکتے ہیں لیکن اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ آپ کی امانتیں صحیح جگہ پہنچ جائیں اور کوئی دو نمبر آپ سے عطیات نہ لے سکیں تاہم اگر آپ ہم کو یہ عطیات دیتے ہیں توہم نے اس امداد لیے ایسا شفاف طریقہ اپنایا ہے کہ ایک پائی کی ہیرا پھیری کی گنجائش نہیں انہوں نے اپنے اوور سیز پاکستانیز اور ملک کے اندر کام کرنے والوں کو خصوصی اپیل کی کہ اگر آپ ہمکو یہ عطیات دے کر بھیجنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہمارے ایزی پیسہ اکاؤنٹ 03344704700پربھیج سکتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے