ملاکنڈ (مانند نیوز) دریائے سوات میں سیلاب کے دوران لکڑیاں پکڑنے والے 50 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں کے حوالات میں بند کردیئے، لیو ی پوسٹ خار کے رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے سیلابی ریلہ سے محفوظ رہنے کے لیے دریائے سوات میں لکڑیا ں پکڑنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہے مگر گزشتہ روز تھانہ خار کے حدود میں 15 افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار کے ان کے خلاف 188 کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا، اسی طرح تھانہ بٹ خیلہ، تھانہ پل چوکی اور تھانہ قلنگئی کے حدود میں بھی درجنوں افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے، انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 ایک ماہ تک برقرار رہیگی اس لیے عوام دریاسوات کے کنارے لکڑیاں پکڑنے یا گھومنے پھرنے سے گریز کریں۔