پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی کابینہ نے ریلیف کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن نے محکمہ ریلیف کو کابینہ فیصلے پرعملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی کابینہ محکمہ ریلیف کو اڑھائی ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن نے محکمہ ریلیف کو کابینہ فیصلے پرعملدرآمد کے لیے مراسلہ  ارسال کردیا ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کوامداد کی فراہمی میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑے گی، مشکل وقت میں متاثرین کیساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیلابی صورتحال بہتر ہوتے ہی متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے