لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے، دریائے سندھ میں پانی کے بہا ؤکو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے