لاہور (مانند نیوز ڈیسک) موٹر وے پولیس نے سیلاب کی صورتحال پر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا، قومی شاہراہ پر آزاخیل اور نوشہرہ کے درمیان سیلاب کا خدشہ ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات موجود ہیں، قومی شاہراہ پر بلوچستان میں قلات سے پشین یارو تک سیلاب کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ اور بوستان سے دلسورا تک سیلاب کا امکان ہے، قومی شاہراہ پر سندھ کے ایریا میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مٹیاری کے قریب ہٹری، میانی فارسٹ،چلگری، باڈیرو اور کھنڈو میں سیلاب کا خدشہ ہے، شہری ان علاقے کے سفر سے گریز کریں جہاں سیلاب کا خدشہ ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود کی قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔خالدمحمود نے کہا کہ موٹر وے پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، شہری سفر سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے