چمن (مانند نیوز ڈیسک) شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ تھم گیا تاہم پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں 2ڈیم ٹوٹنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کنٹرول کے مطابق پشین کے نشیبی علاقے سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ادھر  چمن کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہونے سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہوگیا ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق توبہ اچکزئی میں کدنی کے 3ڈیم ٹوٹنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے، توبہ اچکزئی میں دوبندی،کدنی، فراخی، اغبرگ، تاشرباط میں سینکڑوں ایکڑ  پر باغات متاثر ہوئے   جبکہ پل اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے توبہ اچکزئی کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ لیویز کنٹرول کا بتانا ہے کہ کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ پر 4 پل اور 7 مقامات پر سڑک بہہ گئیں جس سے ضلع زیارت کا ملک بھر سے 3 دن سے زمینی رابطہ منقطع ہے، یہی نہیں باب زیارت کیاطراف کئی دیہات کیدرجنوں گھرسیلاب میں بہہ گئے ہیں جبکہ زیارت کالج اور  فٹبال اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔لیویز کنٹرول کے مطابق درہ کوژک کے پہاڑوں میں ریلوں نے پانی کیقدرتی ذخیرے تباہ کر دیئے ہیں،  پرانا چمن، توزی اور دیگر دیہات میں پانی کے قدرتی چشمے اور کاریز سسٹم تباہ ہو گئے، کوئٹہ کراچی،کوئٹہ بولان، جیکب آباد قومی شاہراہ کئی مقامات پر بہہ جانے سے بند ہے جبکہ دھانا سر میں کوئٹہ ڈی آئی خان، فورٹ منرو میں کوئٹہ ڈی جی خان پر قومی شاہراہ بھی بند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے