سکھر (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں اللہ ڈینو کے دورے کے لیے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سکھر پہنچ گئے،وزیرِ اعظم نے جعفر آباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے سکھر پہنچے۔سکھر میں وزیرِ اعظم شہبا زشریف کی آمد پر وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر اور چیف سیکریٹری نے ان کا استقبال کیا۔سیلابی علاقے کے دورے پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ اعلی بلوچستان بھی ہیں۔وزیرِ اعظم نے جعفر آباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔