چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 8 لاکھ اور تباہ گھروں کی امداد بھی ایک لاکھ سے 3 لاکھ روپے کردی ہے۔وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔متاثرین سے گفتگو کے دوران شوکت یوسف زئی نے کہا کہ قدرتی آفت سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔صوبے میں اب تک 230 افراد جاں بحق جبکہ 24 ہزار مکانات اور پچاس سے زائد ہوٹل بھی تباہ ہوچکے ہیں۔صوبائی وزیر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعلی محمود خان خود ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، جبکہ صورت حال بہتر ہونے پر نقصانات کا سروے شروع کردیا جائے گا۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کی امداد تین لاکھ روپے سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کردی ہے۔اس طرح تباہ گھروں کی امداد بھی ایک لاکھ سے تین لاکھ روپے کردی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے