دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیاگیا۔تحصیل چیئرمین ضیا الرحمن کے مطابق 60 سیاحوں کو کمراٹ سے ریسکیو کرکے شرینگل پہنچایا جائے گا۔ ضیاالرحمن نے بتایا کہ سیاح بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث کمراٹ میں پھنس گئے تھے۔