شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین تنہا نہیں صوبائی حکومت بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھے گے۔ صوبے کے 13اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہیں،صوبائی حکومت کا تمام ترقیاتی فنڈ سیلاب متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی پر خرچ ہونگے۔صوبے کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے اور یہ عوام پر ہی خرچ ہونگے۔صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہیں۔وفاقی حکومت نے پختونخواہ کو نظرانداز کیا ہے تاحال نہ کوئی مدد کی اور نہ کوئی اقدامات اُٹھائے۔صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح عوام تک فوری طور پر ریلیف پہنچانا ہیں۔اب تک صوبے بھر میں 34ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں اور 240افراد جان بحق ہوئے ہیں جن میں 92بچے اور36خواتین شامل ہیں۔صوبے میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی کی ہیں جس کا سروے کرکے معاوضے دئے جائینگے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے دیا ہے اور اس نے کالام میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا،وزیراعلیٰ محمود خان صوبے کے متاثرہ ہر علاقے کا دورہ کرینگے اور وہ کل کوہستان اور شانگلہ کا بھی دورہ کرینگے۔صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہیں اورپختونخواہ اس وقت ٹاپ پر ہیں اور ہمارے صوبے نے سیلاب سے متاثرہ اپنے لوگوں کو فوری رسپانس دیااور کنٹرول روم جہاں ہر محکمے کے اہلکاران موجود ہیں۔صوبے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو اختیار دیا ہے کہ ایمرجنسی کی صوتحال میں وہ فنڈ کا استعمال کرکے متاثرین کو ریلیف دے۔عمران خان نے پوری دنیا کو سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے اور پوری دنیا ان پر اعتبار کرتی ہے ضرور دفنڈ دے گی۔ان خیالات کا اظہار شوکت یوسف زئی نے اتوار کے روز سیلاب سے متاثرہ کانااور الپوری کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرتحصیل چیئرمین بشام سدید الرحمن سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔کروڑہ بورشٹ میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شانگلہ انجینئر سجاد حیدر جان نے انھیں کانا مین شاہراہ پر جاری بحالی کام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔شوکت یوسف زئی نے سیلاب سے متاثرہ کروڑہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ بلاک دیکھے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم نے انھیں بریفنگ دی اور صورتحال سے آگاہ کیا جس پر شوکت یوسف زئی نے موجودہ نقصانات پر فوری بحالی پر مکمل یقین دہانی کروائی۔بعدازاں شوکت یوسف زئی نے موتہ خان فیض آباد کورو میں سلائیڈنگ سے متاثرہ گھر کے زخمیوں کی ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری میں عیادت کی اور ہسپتال عملے کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں شوکت یوسف زئی کو شانگلہ میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ بھی دی گئی۔