اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سیلاب متاثرین کے لئے ترک حکومت کی جانب سے امدادی سامان لے کر ترکش ایئر فورس کی تیسری پرواز صبح سویرے کراچی پہنچ گئی۔ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔ترکش ایئر فورس کی پہلی پرواز گزشتہ رات 8 بجے کراچی پہنچی جس میں 38 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچایا گیا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خرم دستگیر، صوبائی وزیر سعید غنی، ترکش قونصلر، پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ اور دیگر نے پرواز کا استقبال کیا۔امدادی سامان لانے والا ترکش ایئر فورس کا دوسرا خصوصی طیارہ رات 10 بجے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا، اس پرواز میں 14 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچایا گیا۔ ترکش ایئر فورس کا تیسرا طیارہ مزید امدادی سامان لے کر پیر کی صبح 7 بجے کراچی پہنچا،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈی جی اور فائیو کور کے بریگیڈیئر نے ترکیہ فضایہ کے طیارے کا استقبال کیا۔حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں، تینوں طیارے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے