پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی جبکہ مضر صحت اور آلودہ پانی پینے سے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں کا شکار ہورہی ہے جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔متاثرین سیلاب کو دیگر ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ اس وقت پینے کے صاف پانی کی بھی اشد ضرور ت پڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق  سیلاب نے سینکڑوں کلومیٹر علاقے میں زمین کے اوپر اور نیچے پینے کے صاف پانی کے ذخائر کو بری طر ح آلودہ کردیا اور صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور مضر صحت اور آلودہ پانی پینے سے موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سوات، دیر لوئر، دیر اپر، کوہستان، شانگلہ، ملاکنڈ، مردان،  ڈی آئی خان اور ٹانک میں پینے کے صاف پانی کے کنویں اور تالاب وغیرہ سیلاب کے گندے پانی سے بھر گئے ہیں جبکہ زیر زمین پانی کی سطح کو بھی سیلاب کے گندے پانی نے خطرناک طور پر آلودہ کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی ضرورت ہے۔ پشاور میں مخیر حضرات امدادی کیمپوں میں مختلف سامان اور نقد امداد سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کر رہے ہیں تاہم دیگر سامان کے ساتھ ساتھ اس وقت متاثرین سیلاب کو پینے صاف پانی کی بھی اشدضرورت پڑ گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے