کراچی (مانند نیوز ڈیسک) روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے،انٹربینک میں 8پیسے کے اضافے سے ڈالر 222روپے کا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی۔فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8پیسے مہنگا ہو گیا، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 222روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں اضافے کا رجحان رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس 475پوائنٹس اضافہ سے42ہزاد979کی سطح پرکاروبار ہوا۔