پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے منگل کے روز سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پیر زکوڑی پل کے قریب چارسدہ کے سیلاب متاثرین کیلئے قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر کلیکشن کے عمل کا جائزہ لیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے لگائے جانیوالے کیمپ اور امدادی سامان کے کلیکشن کے اقدامات کو سراہا بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے دلہ زاک روڈ میاں گجر پر عارضی طور پر کیمپوں میں رہائش اختیار کرنیوالے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جس میں دودھ‘ گھی‘ چینی‘ آٹا‘ چاول اور لنچ بکس شامل تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑی ہے اور ریسکیو سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے مختلف مقامات ناگمان اور سردریاب کے مقام پر ٹریفک کے نظام کو ڈائیورٹ کردیا ہے تاکہ شہری متبادل روٹس استعمال کر کے منزل مقصود تک پہنچ سکے کیونکہ چارسدہ روڈ پر پشاور‘ چارسدہ اور شبقدر کو ملانے والی راستوں میں پل بند کردیئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کا حادثہ رونما نہ ہو۔اس سلسلے میں مختلف مقامات پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے جو شہریوں کی سہولت کیلئے انہیں متبادل راستوں بارے آگاہی دے رہی ہے تاکہ وہ چارسدہ اور شبقدر کی طرف سفر کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ جانیوالے افراد موٹروے اور ناردرن بائی پاس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ایف ایم ریڈیو پر بھی شہریوں کو متبادل راستوں بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے