بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سیلاب سے تحصیل بریکوٹ کے متاثرہ علاقو ں مال مویشیوں میں مختلف امراض کے خلاف فری میڈیکل موبائیل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔فری موبائیل میڈیکل ٹیموں میں سول وٹرنری ہسپتال بریکوٹ کے اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ اس مہم میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ان خیالات کا اظہار سول وٹرنری ہسپتال بریکوٹ کے انچارج ڈاکٹر احسان علی نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ فری وٹرنری موبائیل میڈیکل ٹیمیں صوبائی وزیرزراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان،سیکرٹری زراعت اسرار خان،صوبائی ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر عالم زیب خان اور ضلع سوات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈائریکٹر سربلند خان کے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تشکیل دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ٹیمو ں میں ڈاکٹر انورسید،سینئر وٹرنری اسسٹنٹ سہیل خان،وٹرنری اسسٹنٹ کاشف الھادی،ذاکر خان،نوید خان،حزب اللہ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدشہ ظاہر کیا جاتاہے کہ گائے و بھینسوں میں گل گھوٹو،لمپی سکن،منہ کھرجبکہ بھیڑ و بکریو ں میں چڑی مارجیسے موذی امراض کے خلاف یہ ویکیسین بہت اہمیت کے حامل ہیں۔یہ مہم اس وقت تک جار ی رہے گا جب تک یہ صورت حال معمول کے مطابق نہ آئے۔