بٹ خیلہ (مانند نیوز) پیرامیڈیکل درجہ چہارم ملازمین امن واتحاد گروپ کے صدرنعمان خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ منتخب ہوکر کلززکے پوسٹیں اقلیت کے لیے مختص کرنے اور مسلم سوئپرز کو وارڈ بوائزاوار ڈائینڈنٹ پر ایڈجسٹ کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ڈپلومہ ہولڈرز اور کوالیفائیڈ سٹاف کو متعلقہ پوسٹوں پر ایڈجسٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں انہوں نے صدارت سے رابطہ سیکرٹری تک 11امیدواروں کا پینل تشکیل دیاہے۔جو درجہ چہارم ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کریں گے۔ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کا سن کوٹہ،ڈیوٹی روسٹرکے لیے غیرجانبدار کمیٹی ،لیبارٹری ،ایکسرے اوٹی ودیگر ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکنیشنز اور نرسنگ سٹاف کی طرح شیئرز،جنرل باڈیز میٹنگ کا انعقاد،دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھنے والے سٹاف کے لیے ریلیف،اسپیشل سنڈے سٹاف کی روسٹر وغیرہ کے لیے اقدامات کریں گے۔