پشاور (مانند میڈیا) تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے سلسلے میں پشاور میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جس میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی پیرز کوڑی پل جی ٹی روڈ سے شروع ہو کر اسمبلی چوک تک پہنچی۔ ریلی میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، ارکان قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور شاہد خٹک، ضلعی صدر عرفان سلیم سمیت دیگر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اٹل ہے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود کارکن اسلام آباد پہنچیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے