ہنگو (مانند نیوز) پیسکو ہنگو میں نئے بھرتی ہونے والے واپڈا ملازمین اور اسسٹنٹ لائیں مین کے لیے سیٹی سیمینار کا انعقاد، ایکسین امین اللہ خان، ڈویثزنل چیر مین ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین جاوید حسین اور جنرل سیکریٹری فرخ سیر نے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا اور پیسکو کی ترقی اور صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے نئے بھرتی ہونے والے اہلکار ایمانداری، جانفشانی سے فرائض انجام دیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے کردار سے پیسکو کی عزت و وقار میں اضافے کا ذریعہ بنیں۔ ایکسین امین اللہ خان، جاوید حسین اور فرخ سیر نے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیلڈ میں ہنگامی حالات ہوں یا معمول کی فرائض کی انجام دہی حفاظتی تدابیر پر یکسوئی سے عمل کریں اور ہر صورت اپنے تحفظ کے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں۔اور اپنے افسران کے آرڈر کے بغیر کام کرنے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کو افسران کے احکامات کو ہر صورت مقدم رکھنا ہو گا۔اس موقعہ پر ایکسین پیسکو ہنگو امین اللہ خان نے نئے ملازمین سے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے متعلق دریافت کیا اور ان سے متعلقہ ذمہ داریوں کے متعلق سوالات اور جوابات کی تفصیلی نشست کی۔اور ان کے مسائل سنے۔بعض ضروری مسائل پر ایکسین نے حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اور انہیں مکمل رہنمائی سے بہرہ مند فرمایا۔ایکسین امین اللہ خان نے نئے ملازمین کو خبر دار کیا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت ترین کاروائی کی جائے گی اور متعلقہ ملازم کو نوکری سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔