اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کیلئے خصوصی مراعات پیکیج دینے کی تیاری کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبا کے لیے فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباکے لئے خصوصی وظائف کا اجرا پیکج میں شامل ہوگا، جس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی پیکج تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت سیلاب متاثرہ تمام علاقوں کے طالب علموں کو مختلف مراعات دی جائیں گی، ان مراعات میں یونیورسٹی کی واجب الادا فیسوں کی وصولی موخر کرنا بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباکے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چئیرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروں کے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت متاثرہ علاقوں میں عارضی(ٹرانزیشنل)اسکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے