اسلام آباد/ڈیرہ غازی خان (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب سے متعلق وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر ڈیرہ غازی خان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔صدر نے ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلوں، قیمتی جانی و مالی نقصان اور ہزاروں عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال، مویشیوں، گھروں اور فصلوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہیے۔ انہوں نے سیلاب سے متعلق وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیلے ایکشن ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، فصلوں کی انشورنس کرانے سیآفات کی وجہ سے کسانوں اور کاشتکاروں کے نقصانات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو فصلوں کی انشورنش کرانے کی ترغیب دی جائے، سیلاب کے بعد بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کی ضروریات پورا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے