سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام نے صبرو تحمل سے کام لیا اور امدادی و بحالی سرگرمیوں میں بڑھ چھ کر حصہ لیا جس سے سیلاب متاثرین کی دادرسی میں مدد ملی ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں ہمہ وقت سیلاب متاثرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں اور خدمات کا یہ سلسلہ مکمل بحالی و دادرسی تک جاری رہے گا, ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلابی صورتحال کے دوران جانبحق و زخمی افراد کے لئے امدادی رقم بڑھا کر نہایت ہی اہم قدم اٹھایا ہے جس سے متاثرین کی دادرسی میں مزید مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں و دیگر اقدامات پر بھی نظر ہے اور اس ضمن میں صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور متاثرہ علاقوں میں بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ مکان باغ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی اقدامات پر بھی توجہ دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے