سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے غیر رجسٹرڈ تنظیموں اور ذاتی حیثیت میں قائم غیر مجاز ریلیف و ڈونیشن کیمپوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں تمام اقدامات کرتے ہوئے ریلیف و ڈونیشن کیمپ وغیرہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف و ڈونیشن کیمپ قائم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لازمی کیا جائے اور غیر مجاز کیمپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے