اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سرگودھا جلسہ میں عمران خان کا ہائے اللہ! ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،عمران خان کا مریم نواز پر طنز کرنا کچھ صارفین کو معیوب بھی لگا۔گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سرگودھا شہر میں جلسہ کیا گیا۔سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حسبِ معمول مخالفین پر طنز اور نقل اتارنے کی روایت برقرار رکھی۔عمران خان کے طنز کا نشانہ ان کا کوئی ہم پلہ مرد سیاستدان نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر، ملک کی واحد معروف ترین خاتون سیاست دان مریم نواز تھیں۔انہوں نے اپنے جلسے کے دوران پہلے مریم نواز کا بڑی سکرین پر انٹرویو سے لیا گیا ایک کلپ چلایا اور بعد ازاں ہمیشہ کی طرح مریم نواز کی نقل اتاری۔عمران خان نے عورتوں کی طرح واویلا مچاتے ہوئے کہا کہ ہائے اللہ! اور مریم نواز پر طنزیہ وار کیا۔عمران خان کا مریم نواز پر اس طرح طنز کرنا کچھ صارفین کو تو معیوب لگا، ساتھ ہی طنز، ذاتیات کی سیاست اور نقل اتارنے کو پسند کرنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے