واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) تائیوان کے لئے امریکا کی جانب سے اسلحہ پیکج منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ پیکج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لئے تیار رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ اسلحہ پیکیج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔ترجمان نے کہا کہ حالات کی روشنی میں چین جائز اور ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اسلحہ پیکیج میں 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کا ریڈار سسٹم بھی شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے