راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بندہونگی،لوگ سڑکوں پرہونگے۔سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپے اوربڑھ گیا۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔ ان خیالات کاظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے،کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے۔اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے