اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گجرات جلسہ میں سیاسی طور پر باشعور عوام کا زبردست جنون تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جلسے میں خواتین کی شرکت بے مثال تھی، ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا۔اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے جلسہ میں بھرپور شرکت پر گجرات کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔