اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، جس کی تصدیق فواد چوہدری کی جانب سے خود کی گئی۔ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چوہدری کے اکاؤنٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں، جبکہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا کی تصویر لگا دی گئی تھی تاہم اب سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ واپس بحال ہو گیا۔ اس سے پہلے بھی شہباز گل سمیت کئی رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے