اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ڈیسکوز، پی ٹی اے اور دیگر وفاقی حکومت کے محکموں نے تمام تر مشکلات کے باوجود شاندار کام کیا ہے اور بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کر کے بحال کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں تمام پبلک سرونٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ میں خاص طور پر سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے