چترال (مانند نیوز ڈیسک)   اے وی ٹی چینلزنیٹ ورک کی کہکشاں 2004میں افقِ پاکستان پر نمودار ہوئی اورچہار سُو اپنی روشنی بکھیرنے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور پاکستانیت سے گُندھے ملی و قومی جذبوں کی یہ داستان ان عظیم کارکنان کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے جو کئی دہائیوں سے اس ادارے کے ساتھ وابستہ ہیں۔ غالباً اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ پاکستان کے ہر علاقے کے لوگ وابستہ ہیں اور یوں یہ ادارہ پاکستان کی تمام قومیتوں کا ایک خوبصورت گلدستہ بن چکا ہے۔ انہیں علاقوں میں پاکستان کا مردم خیز خطہ چترال بھی شامل ہے۔ خوبصورت پہاڑوں، لہلہاتے کھیتوں اورلہکتے جھرنوں کی یہ سرزمین میٹھے، نرم مزاج، محنتی اور اپنی ثقافت سے محبت کتنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔ اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک کے تین چترالی کارکنان ایسے ہیں جن کی ادارے سے وابستگی کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔ رحمت خان، محمد نادر اور ژانو یار خان کی طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے وی ٹی چینلز نیٹ ورک ایک پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔ پروگرام میں تینوں حضرات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ادارے کی جانب سے سووینئرعطا کیے جائیں گے جبکہ علاقائی موسیقی بھی پیش کی جائے گی۔ پروگرام میں چترال سے تعلق رکھنے والی مختلف سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ یہ پروگرام  آج شام ساڑھے چھ بجے  کے ٹو ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے