بٹ خیلہ (مانند نیوز) گرینڈ ہیلتھ الائنس ملاکنڈ کا ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں احتجاجی مظاہرہ، صوبائی وزیر کے خلاف نعرے بازی، 24 گھنٹے میں معافی مانگنے کا مطالبہ، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پیر کے دن سے غیرہ معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار گرینڈ ہیلتھ الائنس ملاکنڈ کے چئیرمین ڈاکٹر ارشد نواز، صدر محمد یونس، رفیع اللہ، محمد نواز، حضرت حسین منصوروغیرہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے مقامی ایم پی اے صوبائی وزیر شکیل خان مسلح غنڈوں کے ساتھ ہسپتال آئے اور یہاں ایم ایس کو یرغمال بناکر انہیں دھمکیاں دی گئی جبکہ کار سرکار میں مداخلت کی اس وجہ سے انہوں نے او پی ڈی سے علامتی بائیکاٹ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا شکیل خان اور ان کے ساتھ آنے والے مسلح افراد نے نے اگر ایم ایس اور ہسپتال انتطامیہ سے 24 گھنٹے میں معافی نہیں مانگی تو پیر کے دن سے ان کا ڈیوٹی سے مکمل بائیکاٹ رہیگا جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی وزیر پر عائدہوگی احتجاج میں آل کونسلر و چئیرمین اتحاد کے اراکین و عہدیدار پیر عظمت شاہ، سکندر حیات اور جماعت اسلامی کے رہنما امجدعلی شاہ نے بھی شامل ہوکر واقعہ کی مذمت اورتحقیقات کا مطالبہ کیا۔