کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کےکوالٹی انہاسمینٹ سیل کے سٹاف  طاہرعالم نے کرک یو نیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمینٹ ساٰنسز میں اج  اپنے ایم ایس تھیسز کا کامیاب دفاع کرکے ڈگری مکمل کرلی۔اس ضمن میں جاری کردہ یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ طاہرعالم کے سپروائزر خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے شعبہ منیجمینٹ ساینسز کے  سربراہ  ڈاکٹر سراج الدین اور کو سپروائزر لیکچرر ڈاکٹر عبدالطیف تھے جبکہ بیرونی ممتحن اسلامیہ کالج یو نیورسٹی پشاور  کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمینٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضاء اللہ خان تھےاور ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان خیبر پختونخوا میں بینکنگ سیکٹر کے ملازمین کی ملازمت کا دائرہ کار متعین کرنے میں ربط لانے اور انکی کارکردگی پر منیجمینٹ کی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ کرنا تھا  ۔طاہر عالم کی کامیابی پر شعبہ منیجمینٹ سائینسز  کے سربراہ ڈاکٹر سراج الدین ـ ڈائریکٹر کیوای سی محمد شاہ دین اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیو ای سی نصیر اقبال خٹک اور دیگر فیکلٹی نے مبارکباد دی اور اسے یونیورسٹی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔اسکے علاوہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین نے  اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔طاہر عالم  نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہارمیں اس کامیابی میں تعاون کرنے والی مختلف  شخصیات کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی صلاحیتیں یو نیورسٹی کی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے