سوات (مانند نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ بحرین، کالام، اتروڑ روڈ کی بحالی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، انجینئرنگ کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے مل کر دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں، انہیں کام مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کو زمینی راستے سے رسائی ممکن ہو سکے، واپڈا بھی ہنگامی بنیادوں پر مدین گریڈ تک بجلی بحال کرکے عوام کو ریلیف دے، مرکزی حکومت کی طرف سے سیلاب میں جاں بحق ہر شخص کے لواحقین کو 10,10 لاکھ روپے دے رہی ہیں BISPکے تحت متاثرین کو ان کے اکاؤنٹس میں 25,25ہزار روپے ٹرانسفر کئے جا رہے ہیں وزیراعظم نے پہلے سے خیبر پختونخوا کیلئے 10 ارب گرانٹ کا اعلان کیا ہے وہ سوات کے متاثرہ علاقوں گاشکوڑ، عالم گنج، خوازہ خیلہ، اسالہ، فتح پور، مدین گرڈ اسٹیشن کا معائنہ کر رہے تھے گرڈ پر جاری کام کا معائنہ کیا اور کام مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ مدین میں متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور اس کے ساتھ وہ بحرین میں بھی متاثرہ علاقوں کے دورے کئے FWO،NHA کے روڈ بحالی کے کام کا معائنہ کیا سیلاب میں وفات پانے والوں کی فاتحہ خوانیاں بھی کیں اور بحرین میں ملک دیدار سابق صوبائی وزیر کی اہلیہ کی وفات پر ان سے بھی فاتحہ خوانی کی، درشخیلہ، اشاڑے، ڈب مدین، مٹہ تحصیل کے مختلف علاقوں مٹہ سے مانڈل ڈاگ تک کا دورہ کیا متاثرین سے ملے اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر قیموس خان، سینئر نائب صدر محبوب علی، ایم پی اے سردار خان، سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ، منظور علی خان، سراج خان، مشتاق خان ور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے