لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہبدقسمتی سے پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں، یہ وقت سیاست سے اوپر سوچنے کا ہے، اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے جو عمران خان کی قیادت میں ہم کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر سیاستدان نذیر احمد جٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، میڈیکل کیمپس میں ضروری طبی سہولتیں اور وبائی امراض سے بچا ؤکی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری ہدایت پر چیف سیکرٹری کامران افضل ایک بار پھر متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ مخالفین کا بے حس رویہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی کوئی قدر نہیں، ان لوگوں نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ہے۔