سوات ( مانند نیوز ) تھانہ منگلور حدود میں قتل کی واردات، قاتل ایک گھنٹے کے اندر اندر اسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق: تھانہ منگلور کے حدود باترا میں قتل کا واقعہ رونما ہوا تھانہ منگلور پولیس کو اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عطاءاللہ شمس بمعہ ایس ایچ او تھانہ منگلور حیات خان پولیس نفری کے ہمراہ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئے، قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کیا. دوران تفتیش مقتول کی شناخت یوسف خان ولد ملنگ ساکن غریب آباد منگلور معلوم ہوئی. ڈی ایس پی سرکل سیدوشریف عطاءاللہ شمس اور ایس ایچ او تھانہ منگلور حیات خان نے بہترین اور فوری تفتیش کی بدولت قتل میں ملوث ملزم یاسین ولد محمد اکبر ساکن سور بنڑ حال باترا منگلور کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا.