سوات (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کا متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ  متاثرین میں امداد تقسیم کی ؛ مینگورہ بحرین زمینی رابطہ بحال ؛ کالام کا رابطہ ایک ہفتے تک بحال کیا جائیگا؛ کالام سے تمام کے تمام 3ہزار سیاحوں کو ریکسیو کرلیا گیا گزشتہ روز محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختون خواہ ارشد خان نے مدین ؛ بحرین؛ داروڑے اور دیگرمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر وہ متاثرین سے ملے اور ان  میں راشن بھی تقسیم کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسحاق احمد نے انکو بحالی کے کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی میڈیا سے گفتگو میں ارشد خان نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کے ہدایت پر آج یہاں موجود ہوں اور انشاء اگلے ہفتے آپ لوگوں سے کالام میں گفتگو کرونگا اور آپ لوگوں کے ساتھ کالام جاؤنگا انہوں نے کہا کہ آج سیلاب کو دس روز گزرگیے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار دس روز میں امدادی اور بحالی کے کام میں 70فیصد کامیابی حاصل کی اور آج دسویں روز مینگورہ سے بحرین تک روڈ کو بحال کردیا گیا اور کالام تک روڈ آٹھ مقامات پر سیلاب میں بہہ گیا تھا جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ ایک ہفتے تک کالام کا زمینی رابطہ بحال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان متاثرین سوات کی بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ سوات جو جلد سے جلد پرانے حالت میں بحال کیا جانیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعلی محمود خان اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے مدد سے کالام اور متاثرہ علاقوں سے تین ہزار سیاحوں کو نکلنے کا کام مکمل ہوگیا ہے اور تمام سیاحوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جسکا پورا سہرہ وزیر اعلی محمود خان کو جاتا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے