پشاور(مانند نیوز ڈیسک)پریس ریلیز پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کے ہزاروں جوان سیلاب ذدگان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں متاثرین کی آبادکاری تک خدمات جاری رہینگی مرکزی چئیرمین سید سردار بادشاہ کی ہدایت پر ملک بھر اور خصوصا خیبرپختون خواہ میں حکومت کے ساتھ رضاکارانہ طور پر ہزاروں ورکر خدمات کر رہے ہیں محمد آصف اعوان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پشاور لائیو سٹاک سیکٹر میں تین ارب ٹراؤٹ فشریز میں ڈھائی ارب اور زذاعت میں تقریبا چار ارب کا نقصان ہوا وفاقی حکومت اور عالمی ادارے لائیو سٹاک زراعت اور فشریز میں خصوصی طور پر ریلیف دیں محمد آصف اعوان مرکزی سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک اینڈ فشریز عالمی امدادی ادارے خصوصی تعاون کریں ۔ خیبرپختون خواہ میں زراعت و لائیو سٹاک اینڈ فشریز مکمل ختم ہونے کا خدشہ ہے !سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے پشاور ۔ باجوڑ ۔ مہمند ۔ ڈیرہ اسماعیل خان ۔ سوات ۔ ہزارہ ڈویژن سمیت 35 اضلاع میں زراعت و لائیو سٹاک اینڈ فشریز کو تقریباً 10 ارب رپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ہزاروں جانور پانی میں بہہ گئے ہیں لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ۔ تمام فش فارم تباہ ۔ مچھلیاں سیلابی پانی میں بہہ چکی ہیں ۔ ڈیری فارمرز ۔ ذمیندار۔ ماہ پرور سڑکوں پر آگئے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان ہر ضلعے کا دورہ کریں ۔ اور ترجیہی بنیادوں پر فارمرز اور ماہی پرورز کو خصوصی ریلیف دیا جائے ۔ محمد آصف اعوان ! لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ جسکی صدارت صوبائی صدر محمد آصف اعوان نے کی ۔ اجلاس میں موجودہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈیری فارمرز ۔ کسان اور ماہی پروروں کے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا ۔ جو کے اربوں روپے میں ہے محمد آصف اعوان نے اقوام متحدہ عالمی امدادی اداروں ۔ وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کر دی ۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم یا ہماری حکومت اکیلے اس آزمائش کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ اس لئے عالمی برادری ہماری مدد کریں ۔ ہزاروں ایکڑاراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں مچھلی فارمز تباہ ہونے پر کچھ نہیں بچا دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے دنیا اور ہماری وفاقی و صوبائی حکومتیں ڈیری فارمرز ۔ کسانوں اور ماہی پروروں کی مدد کریں تاکہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں ۔ اجلاس میں شریک ارکان میں جنرل سیکرٹری ثریا شہاب صاحبہ ۔ نائب صدر ڈاکٹر کامران اکرام خان سینئیر نائب صدر کمال خان آف مردان ۔ نسیم شاہ ضلع کرم ۔ ولی خان۔نوشہرہ۔ امیر زیب خان بونیر ۔ احسان اللہ شاہ سوات ۔ جائنٹ سیکرٹری نورالوہاب ۔ سیکرٹری اطلاعات فواد خان پھندو ۔ افتخار خان اچینی ۔ افتخار خان چمکنی ۔ اور محمد کبیر خان کے علاوہ دیگر ممبرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔!