ٹورنٹو (مانند نیوز ڈیسک) کینیڈا کے صوبے سسکیچوان میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا۔ پولیس نے 2 حملہ آوروں کی شناخت کر لی ہے تاہم ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔پولیس کا کہنا ہے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور ان کی لوکیشن یا وہ کس طرف فرار ہوئے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔پولیس نے ملزمان کی آزاد ہونے کے باعث صوبے کے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ شہری محتاظ رہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔کینیڈین پولیس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ فرار ملزمان خطرناک ہیں اور امکان ہے کہ وہ مزید لوگوں پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے