ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوتھانہ دوابہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر پرزمین تنگ کردی۔ قتل کیدومقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری دوابہ سیگرفتار۔ ہنگو پولیس سربراہ آصف بہادر کی خصوصی ہدایت پر تھانہ دوابہ پولیس نے بنجاب تھانہ صدربیرونی پولیس کوقتل کیدو مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم عامر ولدنعمت سکنہ سرکی بانڈہ دوابہ کو بدوران چھاپہ گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ دوابہ فیاض خان نے ڈی ایس پی ٹل عابدخان کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کوچھاپہ مار کاروائی کے دوران گھر سے گرفتار کرلیاہے۔کامیاب کاروائی میں پکڑے گئے اشتہاری مجرم کے خلاف راولپنڈی تھانہ صدربیرونی میں قتل کے دومقدمات درج ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم کو تھانہ دوابہ منتقل کرکیقانونی تقاضے پوری کرنیکیبعدپنجاب پولیس کے حوالہ کردیا گیاہے۔