ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں جاری حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ضلعی ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کو تعاون سے امدادی کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں حکومت اور شہریوں کی جانب سے موصول ریلیف کی اشیاء جن میں ٹینٹ، بستر، کھانے پینے کا سامان، کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ کو متاثرہ افراد تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر نے ایم پی ایمحترمہ مومنہ باسط کے ہمراہ امدادی کیمپ کا دودہ کیا اور ریلیف کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شہریوں کے جذبہ قربانی اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایبٹ آباد کے شہری مل کر ایبٹ آباد سمیت دیگرسیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد یقینی بنائیں گے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے صرف مستند اداروں کو اشیاء اور امداد مہیا کریں اور اس سلسلے میں اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کریں۔