سوات (مانند نیوزڈیسک) صوبائی ہیلی سروس کے زریعے کالام سے سیاحوں کی منتقلی کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتیظامیہ اور پاک آرمی کی مشترکہ حکمت عملی سے تمام سیاح بحفاظت سیدو شریف منتقل کر دئے گئے ہیں جبکہ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کونکالنے کا عمل پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس ریسکیو آپریشن کی تکمیل کا عندیہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ایک پریس کانفرس دو روز پہلے ہی دیا تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل ہونے پر کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوءے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں دور درازعلاقوں کو فوقیت دیں۔ شوکت علی یوسفزئی نے دور افتادہ علاقوں میں میڈیکل و ریلیف کاروایاں یقیی بنانے پر بھی زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے