راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے، ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناؤ کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا۔پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔ڈالر232روپے کا،سیلاب،غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے،یہ سکیورٹی میں فوٹو کھنچواسکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ 15کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے،حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیران کو لے ڈوبے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے