اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ6ستمبر دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے۔ یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، یہ دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔انہوں نے کہا کہ یہ دن شہدا اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جبکہ پاک بحریہ عہد حا ضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہرممکن مدد کے لئے کوشاں ہے، پاک بحریہ کے تمام آفیسرز، جوان اور سویلینز ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے