پاراچنار (مانند نیوز) ضلع کرم کے قافلہ سالاروں کا کہنا ہے کہ ایران عراق کی نئی ویزہ پالیسی نے ان کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور زائرین بھی مختلف قسم مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قافلہ سلاران ساجد حسین، مہدی حسین، سرفراز حسین، سید ذوالفقار حسین، سید حسین بادشاہ، احمد علی،محمد روحانی اور نصیب علی نے کہا کہ اربعین قریب آرہا ہے مگر ایران اور عراق کی نئی ویزہ پالیسی سے انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں اور زائرین دو دو ماہ سے اپروول کے انتظار میں ہیں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایران ڈبل ویزہ میں نرمی کرکے زائرین کے مشکلات میں کمی لائے اور عراق جلد اپروول دین تاکہ زائرین بروقت اپروول دینے کا سلسلہ شروع کردیا انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کیلئے وفاقی وزیر ساجد طوری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، صدر، وزیر اعظم اور ایران و عراق کے متعلقہ حکام سے مسلے کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایران ڈبل انٹری ویزہ جاری نہیں کررہا جبکہ عراق بارڈر پر پاسپورٹ جمع کررہے ہیں جس کی وجہ سے زائرین واپسی کیلئے دوبارہ ایران میں داخل نہیں ہوسکیں گے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسائل حل نہ ہوا تو وہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے