پاراچنار (مانند نیوز) یوم دفاع کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور فورسز کے شہدا کے قبروں پر گلدستے پیش کئے گئےپاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع کے موقع پر سکولوں کے طلبہ نے ریلی نکالی اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فورسز کے شہدا کی قربانیوں کے باعث ہم آج سکھ کی زندگی گزار رہے ہیں نواحی علاقے عالمشیر میں میجر گلفام شہید کے مزار پر سکولوں کے بچوں قبائلی عمائدین کے ہمراہ پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر محمد خالد صاحب نے گلدستے پیش کرکے سلامی دی اپنے خطاب میں تحصیل چیئرمین مزمل حسین اور شہید میجر گلفام حسین کے والد علی حسین کا کہنا تھا کہ شہید گلفام کی بہادرانہ شہادت پر انہیں فخر ہے انہوں نے آرمی چیف کی جانب سے اعلان شدہ شہید گلفام کیڈٹ کالج جلد قائم کرنے کا مطالبہ کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے