ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو پولیس نے بائیک لفٹر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے6 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ملزم کو بازوکوٹ ٹل میں کاروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ہے اور انکی نشاندہی پر چوری کی6 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان کی جعلی کاغذات بنا کر صوبہ پنجاب اور افغانستان سمگل کرتارہا ہے۔پکڑے گئے ملزم کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکلیں مختلف اوقات میں شہری علاقوں سے چوری کی گئی تھیں جنکے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔زیر حراست ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے جن سے مزید بھی اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ڈی ایس پی ٹل عابدخان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹل مجاہدحسین نے پی ایس ائی شاہین خان اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بائیک لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی منظم کاروائی کی ہے جسمیں بین الاضلائی بائیک لفٹر گینگ کے سرغنہ رضائاللہ ولدعرف احسان ولدحبیب اللہ سکنہ داوڑ کوت ضلع وزیرستان حال ٹل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چور ی کی6 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے تحویل میں لی گئی ہیں۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ زیر حراست بائیک لفٹر مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان موٹر سائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کرٹرانسپورٹ کے زریعے صوبہ پنجاب اور افغانستان منتقل کرتے تھے اور چوری کی یہ موٹر سائیکلیں مہنگے داموں فروخت کئے جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں دوساتھیوں سمیت موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔جنکی گرفتاری درپیش ہے۔جنہیں موٹرسائیکل چوری کے درج مقدمات میں باضابط طورپر نامزد کردیا گیا ہے۔ملزم سے دوران تفتیش مزید بھی اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ڈی ایس پی عابدخان نے بتایا کہ بائیک لفٹر گروہ کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے حوالے سے پولیس کا بروقت ایکشن خراج تحسین کا مستحق ہے۔