بٹ خیلہ (نمائندہ مانند)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملاکنڈ ڈاکٹر نذیر احمد نے کہاہے کہ لمپی سکن صرف گائے کی جلدی بیماری ہے جو بھینس سمیت کسی دوسرے جانور یا انسان کو نہیں لگتی متاثرہ گائے کا گوشت اور دودھ مضرصحت نہیں لمپی سکن مکھی مچھر اور چھچھڑ کے ذریعے متاثرہ گائے سے دوسر ی گائے تک پھیلتی ہے میڈیا بریفنگ میں انھوں نے کہا ہے کہ محکمے کے اعداد و شمار کے مطا بق ضلع ملاکنڈ میں گائیں کی کل تعداد1لاکھ34ہزار485ہے جن میں 31ہزار991 گائیں لمپی سکن سے متاثرہ ہیں اور ان میں 16ہزار800گائیں اب تک صحت یاب ہو چکی ہیں بیمارگائیں کی موجودہ تعداد15ہزار ہے جو25فیصد ہے1204گائیں اب تک لمپی سکن سے ہلاک ہوچکی ہیں جو4فیصد بنتی ہیں 19ہزارکو بیماری سے بچاؤ کے حفا ظتی ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں انھوں نے مویشی پال حضرات کو ہدایت دی کہ وہ لمپی سکن کی علامات جسم پر دانے اور لنگڑا پن وغیرہ ظاہر ہوتے ہی اس متاثرہ گائے کو دوسرے جانور وں سے الگ کردیں انھوں نے کہا کہ محکمہ بیماری پر کنٹرول اور حفاظتی واحتیا طی تدابیر بارے شعور و آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے۔