پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مردان میں پیشہ ورگداگروں کے خلاف کارروائی،درجنوں گرفتار گداگر دارالکفالہ منتقل،ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی نگرانی میں دارالکفالہ کے سپرنٹنڈنٹ اسماعیل ٹکر اور انکی ٹیم نے نوشہرہ روڈ، شمسی روڈ، بنک روڈ، شہیدانوں بازار، کالج چوک، مین اڈا، بغدادہ اور ملاکنڈ چوک پر کاروائی کرتے ہوئے36گداگرخواتین ،بچوں اور مردوں کو گرفتار کرکے دارالکفالہ منتقل کردیا،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ دارالکفالہ میں ان گداگروں کی خصوصی تربیت کی جا رہی ہے جس میں ان کو گداگری کی لعنت کے بارے میں آگاہ کیا جا تا ہے اور بعد میں بچوں کو ان کے والدین اور علاقے کے مشران کی ضمانت پر اس شرط پر رہا کیا جا تا ہے کہ وہ بعد میں اپنے بچوں سے بھیک نہیں منگوائیں گے۔جبکہ بالغان کو بھی ان کے رشتہ داروں اور علاقہ مشران کی ضمانت پر رہا کیا جا تا ہے ۔ جمال شاہ مہمند کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دارالکفالہ کاا سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر مردان کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر رہا ہے اور اس مہم کا مقصد مردان کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کر نا ہے ۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے جاری احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر سمیت ضلع مردان کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرنے اور نشئی افراد کو علاج معالجہ کے لئے سوشل ویلفیئر کے بحالی مراکز منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے