اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری بارے بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین نے دلائل دیے، عمران خان کے وکلا نے عدالت سے توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی، جبکہ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو معاف نہ کیا جائے۔

دوسری جانب عدالتی معاونین نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مخالفت کی ہے، وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

عدالتی فیصلے محفوظ ہونے کے بعد عمران خان نے عدالت سے بولنے کی اجازت دینے کی استدعا کی، عمران خان نے کہا کہ ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں کی گئی، میں آکر اپنا مؤقف بیان کرنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس نے عمران خان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب وکلا کے دلائل سن لئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے